41

ملیرسٹی پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرلیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیر سٹی پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث B کیٹیگری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ملیر سٹی کی حدود سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مضر صحت گٹکا ماوا اور فروختگی برآمد ہوئی-

واضح رہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت محمد یونس اور عبدالحکیم کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں گٹکا ماوا فروخت کرتے تھے-گرفتار ملزمان کا نام پولیس کی مطلوبہ فہرست میں بھی شامل تھا۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں