کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ گلستانِ جوہر پولیس نے تین مختلف کارروائیوں میں ایک منشیات فروش، ایک گٹکا ماوا فروش اور ایک موٹر سائیکل لفٹرملزم کوگرفتار کیا۔ملزمان کی گرفتاریاں گلشنِ اقبال بلاک 11 اور گلستانِ جوہر کے علاقوں سے عمل میں لائی گئیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس، آئس، تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا، سرقہ شدہ موٹر سائیکل اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
برآمدہ موٹر سائیکل نمبری KNC-5286 تھانہ شارعِ فیصل کے علاقے سے سرقہ ہوئی تھی جسکا مقدمہ الزام نمبر 226/2025 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ شارعِ فیصل میں درج ہے۔گرفتار منشیات فروش اور گٹکا ماوا فروش ملزمان پولیس کو انتہائی مطلوب تھے جبکہ ملزمان کا نام آئی آر لسٹ میں بھی شامل تھا۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں مختیار ولد محمد مٹھل، ثاقب عمر عرف کانیا ولد محمد عمر اور محمد شریف ولد مورو خان شامل ہیں۔


