لاڑکانہ پولیس کی کامیاب کاروائی، چوری شدہ کار 24 گھنٹوں کے اندر برآمد۔

لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو) لاڑکانہ پولیس کی کامیاب کاروائی، چوری شدہ کار 24 گھنٹوں کے اندر برآمد۔

تھانہ مارکیٹ کی حدود داتا CNG والے علاقے سے ھندو شہری آدرش کی کورے کار ماڈل 2002 چوری ہونے والی اطلاع پر بروقت ایس ایس پی لاڑکانہ جناب احمد چودھری صاحب QPM, PSP نے اے ایس پی سٹی عبداللہ افضل صاحب کی سربراہی میں سٹی کے تمام ایس ایچ اوز کو متحرک کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق CCTV سسٹم کی مدد سے چوری شدہ کار کو 24 گھنٹوں کے اندر برآمد کرلیا گیا۔

تھانہ رحمتپور کی حدود عمرانی پل والے علاقے سے برآمد شدہ کار اصل اونر آدرش کے حوالے کردی گئی ہے۔

چوری شدہ کار برآمد ہونے پر اصل اونر آدرش اور ہندو پئنچائت کے صدر ہریش کمار نے لاڑکانہ پولیس سے اظہار تشکر کیا۔

ایس ایس پی لاڑکانہ جناب احمد چودھری صاحب QPM, PSP نے بروقت اور کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او تھانہ مارکیٹ انسپیکٹر سرتاج احمد جاگرانی اور ایس ایچ او تھانہ رحمتپور انسپیکٹر علی حسن مغیری کو شاباشیں دیتے ہوئے چوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں