36

امریکا میں بھارتی خاتون چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکا میں بھارتی خاتون چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی۔امریکی ریاست الینوائے میں بھارتی خاتون کو ٹارگٹ اسٹور سے مبینہ طور پر 1300 ڈالر مالیت کی اشیاء چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ویڈیومیں جس میں خاتون کی گرفتاری دیکھی جاسکتی ہے۔فوٹیج پر موجود ٹائم اسٹیمپ کے مطابق یہ واقعہ اس سال یکم مئی کو پیش آیا۔ملزمہ اننتا اوولانی ایک اسٹور سے 1300 ڈالر (3 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کا سامان چوری کیا۔خاتون کی جانب سے 7 گھنٹے سے زیادہ خریداری کرنے کے بعد اسٹور کے عملے کو شک ہوا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں