44

شام میں اسرائیلی حملوں کی حمایت نہیں کرتے، امریکا

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ شام میں کشیدہ صورتحال کی مذمت کرتے ہیں تاہم شام میں اسرائیلی حملوں کی حمایت نہیں کرتے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں شام کی صورتحال آج رات تک معمول پر آجائے گی، کشیدگی میں ملوث تمام فریقین کو کہتے ہیں تشدد سے پرہیز کریں۔

ٹیمی بروس نے کہا کہ شام میں جنگ بندی کیلئے امریکا سفارتی کوششوں میں مصروف ہے شام میں کشیدگی کی بڑی وجہ دو قبیلوں کی پرانی دشمنی ہے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ شام میں دوبارہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ شام میں لڑنے والے فریقین کا جھڑپیں ختم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، لڑنے والے مختلف گروپوں سے رابطہ کیا ہے، تمام شامی فریقین کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں