روس(ایچ آراین ڈبلیو)یوکرین کے درمیان مزید لاشوں کا تبادلہ ہوا ہے جس کی کریملن نے تصدیق کر دی۔کریملن کے ایک معاون نے بتایا کہ روس اور یوکرین نے گزشتہ ماہ ترکی میں ہونے والے امن مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت، جنگ میں ہلاک ہونے والوں کی مزید لاشوں کا تبادلہ کیا ہے۔
امن مذاکرات میں روس کے وفد کے سربراہ ولادیمیر میڈنسکی نے جمعرات کو ٹیلی گرام پر کہا کہ استنبول میں طے پانے والے معاہدوں کے بعد، یوکرین کے مزید 1000 فوجیوں کی لاشیں آج یوکرین کے حوالے کر دی گئیں۔


