کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) آرٹلری میدان پولیس کامنشیات کےعادی افراد کےخلاف ایکشن لےلیا-ایس ایچ اوآرٹلری میدان نےخصوصی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے عادی ملزمان کو گرفتار کیا۔کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان کے نام
1. سید منور حسین ولد سید مبشر حسین
2. سید عمار علی ولد سید اطہر علی
3. سمیر احمد ولد منظور احمد
4. دکشٹ کمار گوبل ولد منوج کمار گوبل
ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 30 گرام ویٹ برآمد ہوئی-ملزمان کی گاڑی رجسٹریشن نمبر: AAQ-341 ہونڈا سوک رنگ: سلور ماڈل: 1996 کو دفعہ 550 کے تحت پولیس تحویل میں لے لیا گیا-ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر: 169/2025 دفعات: 9(i)2-a انسداد منشیات ایکٹ تھانہ آرٹلری میدان میں درج کیا گیا-
تمام گرفتار شدہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


