47

ابراہیم حیدری پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ابراہیم حیدری پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے انڈسٹریل ایریا ابراھیم حیدری کے علاقے سے 1 ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے آئیس اور فروختگی رقم برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزم کی شناخت بہروز ولد راشد علی کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم علاقے میں مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرتا تھا۔گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں