کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس آئی یو/ سی آئی اے پولیس کی اہم کارروائی،چار سالہ کمسن مغوی بچہ بحفاظت بازیاب اغواہ کار میاں بیوی اور ماں گرفتارہوگئی-اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے 4 سالہ حسین کو بازیاب کروالیا-چار سالہ حسین کو گزشتہ سال یکم دسمبر کو رحمت جان کالونی سعیدآباد سے اغواہ کیا گیا تھا-بچے کے اغواہ کا مقدمہ ضلع کیماڑی تھانہ سعیدآباد میں درج ہوا تھا-اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کو اغواہ کار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی-سعیدآباد لنک روڈ کے قریب علاقے میں کارروائی کرکے بچے کو بازیاب کروایا گیا-
اغواہ کار میاں بیوی اور ماں کم سن بچے بچیوں کو اغواہ کرتے تھے-ملزمان آستانے اور عملیات کا ڈھونگ رچا کر مغوی کے اہل خانہ کو اپنے جال میں پھنساتےاوراپنےدیگرکارندوں کےزریعےمغوی کی فیملی سے بھاری رقم وصول کرتے تھے-لاکھ دو لاکھ کی رقم حاصل کرنے کے بعد بتایا جاتا کہ بچا کہاں پر ہے-اغواہ کار میاں بیوی مغوی بچوں کو اپنا بچا ظاہر کرتے تھے-گرفتار ملزمان میں جمیل برھان، ملزمہ امیرہ اور ممتاز بیگم عرف پیرانی شامل ہے-ملزمان سے مذید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے-


