42

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 11سالہ بچی جاں بحق ہوگئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سائٹ ایریا مستان چالی میں نہ معلوم سمت سے گولی لگنے سے بچی جاں بحق٬ لاش اسپتال منتقل کردی گئی-جاں بحق بچی کی شناخت11 سالہ زینت گل کے نام سے ہوئی ہے-واضح رہے کہ تین بہنوں میں سب سے چھوٹی بچی گھر کی چھت پر کھیل رہی تھی٬ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق بچی کا باپ چوکیداری کا کام کرتا ہے-قریب میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی-

پولیس نے دولہا اور اس کے والد کو حراست میں لے لیا-پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں