سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو)پیرومل پولیس نے ڈکیتی،پولیس مقابلے کے ملزم کو گرفتارکرکے لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ عابد علی بلوچ کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او پیرومل محمد اسحاق سنگراسی نے سال 2025 کے ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 45 اور پولیس مقابلے کے مقدمہ نمبر 46 کے روپوش ملزم الطاف ماچھی کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی 15 ہزار روپے کے رقم برآمد کرلی۔
کپرو پولیس نے سال 2025 کے مقدمہ نمبر 177 کے فریادی غلام مصطفی سمیجو کی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم گل محمد خاصخیلی کو گرفتار کیا یے۔


