43

سانگھڑ میں ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ،اسلحہ اورموٹرسائیکل برآمد

سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو) سانگھڑ میں ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ،اسلحہ اورموٹرسائیکل برآمد-تفصیلات کےمطابق ایس ایچ اوسانگھڑ گلزار علی مری، ماتحت عملے کے ہمراہ معمول کے گشت پر تھے کہ ان کا سامنا باکھوڑو ٹوری بائی پاس پر تین مسلح ڈاکووں سے ہوگیا۔ پولیس پارٹی کی جانب سے للکارے جانے پر ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی۔ کراس فائر کے بعد ایک ڈاکو آصف علی ولد محمد عمر بروہی سکنہ گوٹھ محمد اسماعیل مری ہنگورنو تعلقہ سندھڑی، کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا، اس کے قبضے سے ایک TT پسٹل اور چھینی گئی ایک ون ٹو فائیو موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے دو مسلح ساتھی عبدالمالک بروہی اور اللہ رکھا بروہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جن کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

گرفتار ڈاکو کا کرمنل رکارڈ۔
(1) 150/2025 U/s 392.34 PPC PS Sanghar۔

(2) 74/2025 U/s 324, 353, 34 PPC PS Sinjhoro.

(3) 158/2025 U/s 324, 353, 34 PPC PS Sanghar.

(4) 159/2025 U/s 24 Sindh Arms Act, PS Sanghar.

ملزم کا مزید کرمنل رکارڈ دیگر تھانوں سے بھی طلب کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں