کراچی سندھ ہائیکورٹ (ایچ آراین ڈبلیو) پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب ڈہر پر حملے کا کیس ، عدالت نے سابق رکن اسمبلی شہریار شر کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی ، عدالت نے شہریار شر کی 9 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ،
شہریار شر پر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی جام مہتاب ڈہر کے قافلے پر فائرنگ کا الزام ہے ،پولیس کے مطابق فائرنگ میں جام مہتاب ڈہر کا ایک گارڈ جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ سے جام مہتاب ڈہر محفوظ رہے تھے


