43

پولیس نے اقراریونیورسٹی سے 2کارلفٹنگ ملزمان کوگرفتارکرلیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے کار لفٹنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے اقراء یونیورسٹی کے قریب کارروائی کرکے 02 کار لفٹر ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال سرقہ شدہ کار کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔برآمدہ کار تھانہ گلستانِ جوہر کے علاقے سے سرقہ ہوئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 486/2025 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ گلستانِ جوہر میں درج ہے۔ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کیلئے AVLC حکام کے حوالے کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں مہر علی ولد محمد عمر اور اختیار علی ولد محمد سچل چانڈیو شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں