کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں میں 2 اسٹریٹ کریمنل سمیت 2 منشیات فروش گرفتارہوگئے-ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز, 260 گرام آئس اور 110 گرام چرس برآمد-ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ, چاکیواڑہ اور بغدادی کی حدود سے گرفتار کیا گیا-
ملزمان کی شناخت محمد اسماعیل, تاج محمد, وسیم عرف دبئی, شریف اور سفیان کے ناموں سے ہوئی ہے-ملزمان کو مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا-ملزمان عادی/پیشہ ور ہیں, ملزمان کو مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا-ملزم شریف اس سے قبل پولیس مقابلے, قتل اور غیر قانونی اسلحہ جیسے 3 سنگین مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے-
ملزم وسیم عرف دبئی اس سے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ کے 4 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے-ملزم محمد اسماعیل اس سےقبل غیرقانونی اسلحہ کے2مقدمات میں گرفتارہوکرجیل جا چکا ہے-ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج-ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے-


