اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) صحافی احمد نورانی کے دو بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر دوبارہ سماعت ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ایچ او تھانہ نون سے پیر کو ریکارڈ اور رپورٹ طلب کر لی
ایس ایچ او تھانہ نون کمان خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عدالت میں پیش
ایس ایچ او صاحب آپ کے علاقے میں کیا ہو رہا ہے بندے اٹھائے جا رہے ہیں، جسٹس انعام امین منہاس
دریافت جاری ہے جلد پیشرفت ہو جائے گی، ایس ایچ او تھانہ نون کمال خان
کیا آپ اب تک انکوائری سے متعلق کوئی ریکارڈ لائے ہیں؟ جسٹس انعام امین منہاس
میں تو ڈیوٹی پر تھا، سیدھا وہیں سے عدالت میں پیش ہوا ہوں، ایس ایچ او
صرف پیش ہو کر کہہ دینا کہ انکوائری کی ہے یہ کافی نہیں، ایمان مزاری ایڈووکیٹ
پہلے مجھے معلوم کرنے دیں کہ انہوں نے کیا کیا ہے، جسٹس انعام امین منہاس
ایس ایچ او پیر کو تحریری طور پر بتائیں گے کہ انہوں نے کیا کیا، جسٹس انعام امین منہاس
تین دنوں میں انہوں نے ایف آئی آر نہیں کاٹی، اس سے پتہ چلتا ہے، ایمان مزاری ایڈووکیٹ
انکی رپورٹ آنے دیں ورنہ میں آئی جی اسلام آباد کو طلب کروں گا، جسٹس انعام امین منہاس
عدالت نے کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی


