جامشورو(ایچ آراین ڈبلیو)بھان سعیدآباد پولیس کی جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائی غیر قانونی اسلحہ برآمد–ایک ملزم گرفتار-ایس ایس پی جامشورو جناب ظفر صدیق چھانگا کی ہدایات پر بھان سعیدآباد پولیس کی مؤثر کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس ایچ او بھان سعیدآباد محمد علی کھوکھر کی سربراہی میں کارروائی میں ملزم عمران علی جمالی کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے ایک پستول بمعہ 3 راؤنڈز پر مشتمل میگزین برآمد ہوئی ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 86/2025 بجرم دفعہ 24 سندھ آرمز ایکٹ 2013 کے تحت پولیس اسٹیشن بھان میں درج کر لیا گیا ہے۔ برآمد شدہ اسلحہ ملزم کے پاس بغیر لائسنس موجود تھا۔
بھان سعیدآباد پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے تاکہ غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث دیگر عناصر تک بھی پہنچا جا سکے۔


