کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دو 30 بور پسٹل بمعہ 7 راؤنڈز اور 1 چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد اور مُرسلین کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن سمیت کراچی شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔برآمدہ موٹرسائیکل نمبر KMA-4011 تھانہ PIB کالونی کی حدود سے سرقہ شدہ ہے جسکا مقدمہ بھی درج ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


