43

ضلع ساؤتھ پولیس کا جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کاروائیاں جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ آرام باغ پولیس کی کاروائی، ایس ایچ او تھانہ آرام باغ نے سیف سٹی اسٹاف کے ہمراہ اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی نمبر GP-1207 ماڈل Aqua کو روکا-

گاڑی کا ریکارڈ سیف سٹی کنٹرول اور سی پی ایل سی سے چیک کرنے پر گاڑی کا کسی قسم کا ریکارڈ دستیاب نہ ہو سکا۔موقع پر موجود ڈرائیور سے گاڑی کے کاغذات طلب کیے گئے، تاہم وہ کاغذات پیش کرنے میں ناکام رہا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت حفیظ احمد ولد سید شوکت علی کے نام سے ہوئی-ملزم کے خلاف تھانہ آرام باغ میں مقدمہ نمبر 264/25 بجرم دفعہ 420 تعزیراتِ پاکستان درج۔ مزید تفتیش کے لئے کیس انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں