47

ایس پی سِول لائنزکی ہدایت پرقماربازوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس پی سِول لائنزکی ہدایت پرقماربازوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے-ریس کورس اورگڑھی شاہوپولیس کی کارروائی،جوا کھیلنے والے 18 شخص گرفتارہوگئے-8 ملزمان کو جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں حبیب اللہ روڈ سے گرفتار کیا گیا۔10 ملزمان کو ریلوے گراؤنڈ گڑھی شاہو سے جوا کھیلتے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے داؤ پر لگی خطیر رقم اور موبائل فونز برآمد۔ملزمان کا روزآنہ کی بنیاد پر جوا کھیلنے کا اعتراف۔ملزمان میں کاشف، عمران، عباس ، ناصر، اکرام، سمیت ٹوٹل 18 ملزم شامل ہیں-ملزمان کیخلاف مقدمہ درج انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔قمار بازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں