کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سکھن پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے بھینس کالونی 10 نمبر سکھن کی حدود سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 178 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد قاسم اور سجاد حسین کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان تھانہ سکھن سمیت کراچی شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


