44

ایس ایچ اوپاک کالونی کا رینجرزکے ہمراہ مشترکہ گشت،منشیات فروشوں کا خاتمہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی کیماڑی کے احکامات پر عملدرآمد ایس ایچ او پاک کالونی سب انسپیکٹر انور علی کا رینجرز کے ھمراہ مختلف مقامات پر مشترکہ گشت-منشیات فروشوں اور منشیات استعمال کرنے والوں کے خلاف موثر حکمت عملی-تھانہ پاک کالونی کی حدود پرانا گولیمار میں منشیات کی آماجگاہ سمجھا جانے والے کالا گیٹ سے منشیات فروشوں کا خاتمہ- منشیات فروشوں کے ٹھکانوں کے خاتمے کے بعد کالا گیٹ کے مقام پر مستقل پولیس پکٹ تعینات کردی گئی-

یومیہ بنیادوں پررینجرزاورپولیس کامشترکہ گشت بھی شروع کردیا گیا-رینجرزاورپولیس کےاس اقدام سےمنشیات فروش علاقہ چھوڑ کر فرار ہونےپرمجبورہوئے-منشیات فروشوں کے ٹھکانوں کے خاتمے سے امن وامان کی صورتحال بہتری ہوئی-پولیس اور رینجرز کا گشت اور پیکٹ مستقل جاری رکھی جائیں-پولیس کی مستقل پیکٹ ہونے سے جرائم پیشہ افراد علاقہ کا رخ نہیں کریں گے-جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری رکھیں جائیں-

غفلت اور کوتاھی برداشت نہیں غفلت برتنے پر سخت کاروائی کی جائیگی-جہان آباد پولیس چوکی انچارج ھیڈ کانسٹیبل صدیق خان کا بھی منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن-جہان آباد سے منشیات کے ٹھکانوں کا خاتمہ کردیا-جہاں آباد کے علاقے میں متعدد چھپے ھوئے ٹھکانوں کو مسمار کردیا-جہان اباد میں بھی مستقل بنیادوں پر نفری تعینات کی گئی ہے-

پولیس نے میوہ شاہ قبرستان میں بھی کارروائی کرتے ہوئے ہوئے منشیات فروشوں بھاگنےپرمجبورکردیا-علاقہ مکینوں کو منشیات اور جرائم پیشہ افراد سے جلد چھٹکارہ دلایا جائیگا-انسداد منشیات اور جرائم کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں