اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوہ اکیڈمی کے زیر نگرانی جمعہ کو نماز مغرب سے قبل تقریباً 1000 اہل ایمان نے فیصل مسجد میں اعتکاف کا آغاز کیا۔
فیصل مسجد اسلامک سنٹر کے انچارج ڈاکٹر قاری ضیاء الرحمان کے مطابق شرکاء کا انتخاب اسکروٹنی کے بعد کیا گیا۔
دعوۃ اکیڈمی فیصل مسجد اسلامک سنٹر کے ذریعے اس دوران خصوصی لیکچرز اور تربیتی نشستوں کا انعقاد کرے گی جبکہ شرکاء قیام اللیل میں بھی حصہ لیں گے جس کا اہتمام دعوۃ اکیڈمی نے وزارت مذہبی امور کے تعاون سے کیا ہے۔ قیام اللیل میں ملک بھر کے معروف قراء کرام تلاوت قرآن کریں گے۔
دعوۃ اکیڈمی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ معتکف حضرات کے لیے بغیر کسی معاوضے کے طبی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاہم کھانے کے لیے مختلف اسٹالز کا اہتمام کیا گیا ہے تا کہ معتکفین اپنی مرضی کا کھانا خرید سکیں


