37

تھانہ سولجربازارکے ایس ایچ اونے ایک لاکھ روپے ہفتہ کے عوض گٹکامافیاکوچھوٹ دیدی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ سولجر بازار میں ایس ایچ او وقار عظیم کے لاڈلے بیٹر عامر کیانی نے ایک اور گٹکا مافیا کے رکن آصف کوڈو کو ایک لاکھ روپے ہفتہ کے عوض موکل جاری کر دی۔ذرائع کے مطابق سولجر بازار میں مختلف گٹکا ڈیلر جن میں سر فہرست ماما حیدر۔ نصیر چوچا۔اشفاق گھانچی کا دست راست اور پارٹنر عثماں عرف کالو اپنا مضر صحت زھریلا گٹکا سر عام ھر کیبن تک پنچا رھے ہیں ۔ ان میں گرکیبن میں100سے 250 شاپر روزانہ فروخت ھوتے ہیں۔ تفصیات کے مطابق سولجر بازار لولیس کوارٹرزکے بلکل سامنے حیدر رضاۭ، حیدر بیکری کے بلکل سامنے رضا ، نعمان کیانی، سنوبر آئسکریم والی گلی میں قادری میڈیکل کے ساتھ عون رضا جو کہ بیٹر عامر کیانی کا داماد ھے رضوان عرف منا، رضا کے کیبن میں آگے گلی میں، سولجر بازار تین نمبر نالے کے ساتھ حنین ،مچھی مارکیٹ میں جامن، نسیم کلاتھ مارکیٹ والی گلی میں صلاح الدین چاندنی چوک میں عبدالرحمان پلمبر،مکہ مسجد کے سامنے گلی کے کارنر پر عاقب اور منو تھارولین میں شاھ جہان عرف شاجو، بلال لاسی، عرفان لاسی، طاھر چانڈیو، سمیر چانڈیو، مدثر بلوچ معصوم لوگوں میں کینسر نما زھر تقسیم کر رھے ہیں۔بیٹر عامر کیانی کا کہنا ھے کہ ھمارا ان معملات سے کوئی واسطہ نہیں ھے۔اگر نہیں ھے تو انکے خلاف کاروائی کیوں نہیں کرتے۔فی کیبن سے 10000 ھزار روپے ھفتہ لیا جاتا ھے اور ان سارے کھیل میں ایس ایچ او کی مرضی شامل ھےآئی جی سندھ صاحب سے اپیل ھے کہ ایسے جرائم پیشہ شر پسند عناصر اور ضمیر فروش سندھ پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف فوری تادیبی و قانونی کاروائی کیجائے۔اور ان جرائم پیشہ منظم گروھوں کا خاتمہ کیا جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں