کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ابراہیم حیدری پولیس کی الیاس گوٹھ کنارہ ہوٹل کے قریب کاروائی اسٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار, ملزم کی شناخت محمد علی عرف اختر ولد عطاء محمد کے نام سے ہوئی۔
ملزم سے ایک 30 بور پستول اور تھانہ فئیریر کراچی سے چھینی گئیں 125 موٹر سائکل نمبر KQZ-0692 برآمد جس کا مقدمہ الزام نمبر 199/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ فئیریر ساؤتھ زون کراچی میں درج ہے ۔ گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔


