گھڑی شاہو(ایچ آراین ڈبلیو)ریلوے آفیسر فیصل منظور کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم کراچی سے گرفتارہوگیا-ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نےپولیس ٹیم کو قتل کےاشتہاری مجرم کو گرفتار کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا تھا-انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گھڑی شاہو شمس تبریز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو کراچی سے گرفتار کر لیا-
اشتہاری مجرم نےکچھ عرصہ قبل مقتول کی بیوی اور اپنے بھائی کے ہمراہ مل کر ریلوے ملازم کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا تھا-مقتول کی بیوی اور اشتہاری مجرم کےآپس میں تعلقات تھے اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے-مقتول کی بیوی اور اشتہاری مجرم کے سگے بھائی کو پہلے ہی گرفتار کر کے حوالات جوڈیشل کر دیا گیا تھا-
اشتہاری مجرم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا-شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کروا کر مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی-قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں کےساتھ نمٹاجائےگا-ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا-


