کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایچ او تھانہ آرام باغ نے سیف سٹی اسٹاف کے ہمراہ اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی نمبر GP-1207 ماڈل Aqua کو روکا گاڑی کا ریکارڈ سیف سٹی کنٹرول اور سی پی ایل سی سے چیک کرنے پر گاڑی کا کسی قسم کا ریکارڈ دستیاب نہ ہوسکا۔
موقع پر موجود ڈرائیور سے گاڑی کے کاغذات طلب کیے گئے، تاہم وہ کاغذات پیش کرنے میں ناکام رہا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا- گرفتار ملزم کی شناخت حفیظ احمد ولد سید شوکت علی کے نام سے ہوئی ہے-
ملزم کے خلاف تھانہ آرام باغ میں مقدمہ نمبر 264/25 بجرم دفعہ 420 تعزیراتِ پاکستان درج۔ مزید تفتیش کے لئے کیس انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کردیا گیا-


