50

گٹکا،ماوافروشی میں ملوث ملزم گرفتار،مزیدتفتیش جاری،مقدمہ درج

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ مدینہ کالونی پولیس کی بمقام سیکٹر 5G سعیدآباد بلدیہ ٹاؤن میں انٹیلیجنس اسٹاف کی خفیہ اطلاع پر کاروائی عمل میں لائی گئی-گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم گرفتارہوگیا-ملزم کی شناخت محمد علی سموں ولد محمد یوسف کے نام سے ہوئی۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 25 عدد پڑیاں مضر صحت گٹکا/ماوا برآمد ہوئیں۔گرفتار ملزم گٹکا/ماوا ڈیلر مطلوب ملزمان کی C کیٹیگری لسٹ میں بھی شامل ہے۔کاروائی ایس ایچ او تھانہ مدینہ کالونی سب انسپیکٹر رانا حامد علی کی سربراہی میں انٹیلیجنس اسٹاف کے ہمراہ پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔ ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں