لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ شہید DSP عبدالمالک بھٹو پولیس کی حدود لوکو شیڈ والے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا۔مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں پسٹل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے-زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت مہراب عرف مہران جتوئی کے طور پر ہوٸی ہے،
ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ ڈاکو قتل جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث، اشتہاری و ایکٹو کرمنل ہے-احمد چودھری صاحب QPM,PSP نے ڈاکوؤں کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنانے پر متعلقہ پولیس ٹیم کے لیے انعامات و اعزازات کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔


