کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی صاحب ضلع کیماڑی، جناب کیپٹن (ر) فیضان علی ہدایت پر ایس ڈی پی او ماڑیپور محمد نواز کی نگرانی میں ایس ایچ او موچکو انسپیکٹر ملک فیصل لطیف کے ہمراہ چوکی انچارج موچکو چیک پوسٹ کی بڑی بین الصوبائی اسمگلنگ کے خلاف کاروائی۔
بین الصوبائی ڈیلر کی لاکھوں روپوں کی مالیت کی چھالیہ کی کھیپ حب چوکی سے کراچی میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی-موچکو چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ حب چوکی سے آنے والا DG سیمنٹ سے بھرے ٹرک کو چیک کیا۔
ٹرک میں لوڈ (340) عدد سیمنٹ کے کٹے موجود تھے۔چیکنگ کے دوران 193 عدد سیمنٹ کے کٹے برآمد ہوئے اور باقی 147 عدد سیمنٹ کے کٹوں میں سے چھالیہ کے کٹے فی کٹہ 20/20 کلو وزنی جو کہ تقریباً (3 ٹن) وزنی (3001 کلو گرام) برآمد ہوئی۔
چھالیہ کو سیمنٹ لے جانے کی آڑ میں بوریوں میں چھپا کر کراچی میں اسمگل کیا جارہا تھا۔ چھالیہ شہر کے مختلف علاقوں میں ترسیل کرکے گٹکا/ماوا اور دیگر میں استعمال ہونی تھی جس کو ناکام بنادیا گیا۔گرفتار ملزم (ڈرائیور) بنام محمد نصیر ولد عبدالستار کو حراست میں لیا گیا۔اور Hino ٹرک نمبری TTB-814 کو قبضے میں لے کر کسٹم حکام کے سپرد کیا جارہا ہے۔


