کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ سینٹرل بلال کالونی پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزمان انتہائی خطرناک پولیس کو بھتہ کی واردات میں مطلوب تھے-گزشتہ رات بلال کالونی پولیس کا ڈکیت گینگ سے مقابلہ ہوا ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کا تعلق بھتہ خور گروہ سے نکلا- گرفتار ملزمان کا 8 رکنی گروہ انتہائی خطرناک اور عادی جرائم پیشہ نکلا-
گرفتار ملزمان سے بھتے کی رقم نہ دینے والے تاجروں پر فائرنگ کرنے کا بھی انکشاف متوقع ہے-گزشتہ ماہ قبل قبل خواجہ اجمیر کی حدود دربار مدینہ ہوٹل پر بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کی گئی تھی-ملزمان کے گروہ نے نے بھتے کی رقم نہ ملنے پر تاجروں, دکانداروں, ریسٹورنٹ مالکان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی-
دربار مدینہ ہوٹل فائرنگ کی زد میں ایک معصوم بچہ, خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے-اس واردات کا مرکزی ملزم رشید عرف راجہ رواں ہفتہ قبل بلال کالونی پولیس ک ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے-گزشتہ رات مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار دونوں ملزمان توحید اور دانش گروہ کا سرغنہ رشید عرف راجہ کے شوٹر نکلے- ملزمان سے تاجروں, دکانداروں, ریسٹورینٹ/ہوٹل مالکان سے بھتے کی پرچیاں, بھتے کی کال اور فائرنگ کرنے کی تفتیش کا عمل بھی جاری ہے-گروہ کے دیگر ساتھی اغواء برائے تاوان, بھتہ خوری, ٹارگیٹ کلنگ سنگین نوعیت کے مقدمات میں جیل میں ہے جبکہ دیگر مطلوب و مفرور ہیں-
زخمی حالت میں گرفتار ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں-ملزمان کا گروہ نیو کراچی بلال کالونی میں ڈکیتی مزاہمت پر گولیاں چلانے کی وارداتوں میں ملوث ہیں-ملزمان کے قبضے سے پولیس اسٹیشن ناظم آباد اور پولیس اسٹیشن لیاقت آباد کی حدود سے چھنے ہوئے موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں-گروہ کی دوران ڈکیتی 125 موٹر سائیکل چھیننے کی CCTV فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے-
گزشتہ رات ملزمان بلال کالونی میں پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے-جسکے نتیجے میں دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیل کیے گئے-فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا- ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات سامنے آگئے- گرفتار ملزمان سے مذید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے مذید وارداتیں متوقع ہیں-


