بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)گجرات میں پل کا حصہ گرنے سے گاڑیاں دریا میں جاگریں، 10 افراد ہلاک ہوگئے-بھارتی ریاست گجرات کے گمبھیرا پل کا ایک حصہ گرنے سے 10 افرادہلاک ہوگئے۔گجرات میں پل کا ایک حصہ اس وقت گرا جب اس پر گاڑیاں رواں دواں تھیں جس کے باعث متعدد گاڑیاں بھی دریا میں جاگریں۔
واقعےکی اطلاع ملنےپرجائےحادثہ پرامدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اوراب تک 10افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ پُل 40 سال پرانا ہے جس پر بدھ کی صبح ٹریفک کے سبب حادثہ پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں نے اب تک صرف 3 افراد کو ریسکیو کیا جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے۔
مقامی رہائشیوں کا بتانا ہے کہ پل کی خستہ حالی گزشتہ کئی عرصے سے واضح تھی لیکن حکام نے مرمت کی درخواستیں نہیں سنیں۔وزیر اعلیٰ گجرات بھوپیندر پٹیل نےمحکمہ روڈ اینڈ بلڈنگ کو اس حادثے کی فوری تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے.


