46

منشیات فروشوں کےخلاف کاروائیاں،1070 گرام چرس، 1100 پڑیاں مضر گٹکا اور شرآب برآمد

سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی سانگھڑ عابد علی بلوچ کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں اس سلسلے میں ایس ایچ او شاہ پورچاکر رحم حسین وسوانو نے ماتحت عملے کے ہمراہ چرس کے ڈیلر سجاد علی ڈاہری کو 1070 گرام چرس سمیت گرفتار کیا ہے۔

ایس ایچ او شہدادپور محمد یوسف آرائیں نے ماتحت عملے کے ہمراہ منشیات فروش محمد بچل رند اور گلشاد خاصخیلی سے 500 پڑیاں مضر صحت گٹکا کی برآمد کی ہیں اس کے علاوہ قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم غلام نبی مگسی کو بھی گرفتار کیا ہے۔

ایس ایچ او کھاہی منیر احمد جتوئی نے ما تحت عملے کے ہمراہ منشیات فروش امداد مری اور کرشن سے 600 پڑیاں مضر صحت گٹکا کی برآمد کی ہیں۔ٹنڈوآدم پولیس نے علی حنین جٹ کو 10 لیٹر شرآب سمیت گرفتار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں