40

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والا شخص گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ایک شخص کو وزیراعلیٰ پنجاب اور ایک اعلیٰ شخصیت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔یہ شخص بارش کے بعد انتظامیہ کی کارکردگی پر تنقید کر رہا تھا۔دورانِ تنقید اس نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ایک اہم شخصیت کے بارے میں غیر اخلاقی زبان استعمال کی۔یہ واقعہ سوشل میڈیا پر اظہارِ رائے کی حدود اور قانونی دائرہ کار پر ایک بار پھر بحث کو جنم دے سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں