نصیرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن میڈم عائشہ بی بی کی بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی-تفصیلات کے مطابق،ڈی آئی جی نصیرآبادرینج کیپٹن (ر) عاصم خان، ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو اور ایس ڈی پی او سرکل سٹی محمد طیب اقبال کی ہدایات اور خصوصی توجہ کے تحت وومن پولیس اسٹیشن نصیرآباد کی فعال اور فرض شناس ایس ایچ او میڈم عائشہ بی بی نے پیشہ ور مجرموں کی جانب سے کمسن اور معصوم بچیوں کو چوری، فریب اور دھوکہ دہی کے غیر قانونی دھندے میں ملوث کرنے کی کوشش ایک بار پھر ناکام بناتے ہوئے تین کمسن بچیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔مذکورہ بچیاں اس سے قبل بھی ایک واردات میں گرفتار کی جا چکی ہیں جب انہیں ایک گیس سلنڈر کی دکان سے تقریباً دو لاکھ روپے کی رقم چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ تاہم ان بچیوں کی خاموشی، نام و پتہ نہ بتانے اور کسی قانونی سرپرست کی عدم موجودگی کے باعث اُس وقت انہیں مزید قانونی کارروائی کے بغیر چھوڑ دیا گیا۔ بدقسمتی سے ہمارے ضلع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ یا متعلقہ اداروں کی عدم دستیابی کی
40


