کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست بحال کردی گئی-درخواست 25 مئی کو وکیل کی عدم موجودگی کے باعث خارج کی گئی تھی-جماعت اسلامی کے وکیل نے عدالت میں حلفیہ بیان داخل کرادیا-درخواست گزار اور وکیل کے معاون موجود تھے لیکن انکی حاضری ریکارڈ پر نہیں لائی گئی-
ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار کے وکیل اس سے پہلے ہر سماعت پر موجود رہے۔آئندہ کسی تاریخ پر درخواست گزار کے وکیل غیر حاضر ہونے کی صورت میں نتائج بھگتنا ہونگے۔درخواست قابل سماعت ہی نہیں ،مسترد کردی جائے-لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر سپریم کورٹ فیصلہ کرچکی ہے-
کے الیکٹرک کا 70فیصد فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کا دعویٰ حقیقی نہیں-شہریوں کی شکایات اور دیگر ذرائع سے اس دعوے کی تائید نہیں ہوتی-


