کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ منگھوپیر کے علاقے سے رات گئے کامیاب سرچ آپریشن کے دوران 02 ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزمان میں 01 قتل کے مقدمے کا مفرور ملزم اور 01 گٹکا ماوا فروش ملزم شامل ہے۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزم تھانہ منگھوپیر کے مقدمہ الزام نمبر 241/2020 بجرم دفعہ 302 میں مفرور و مطلوب تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ
جبکہ گرفتار گٹکا فروش سے 110 پڑیاں گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی ہے۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزمان میں غفور ولد اسماعیل (مفرور) اور حبیب سعید ولد حضرت سعید (گٹکا فروش) شامل ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ/گرفتاری کا عمل مکمل کرکے ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔


