40

موٹرسائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث مطلوب ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)موٹرسائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث مطلوب ملزمان گرفتار – شاہ لطیف پولیس کی کاروائی-پولیس نے ٹیکنیکل بیسڈ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے شاہ لطیف کے علاقے سے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا-گرفتار ملزمان موٹرسائیکل لفٹنگ سمیت اسٹریٹ کرائمز کی کئی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں-

گرفتار ملزمان کی شناخت آفتاب، آشفاق اور زمیر کے کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان شہریوں سے چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں خاص طور پر ہنڈا 125 موٹرسائیکل کو نشانہ بناتے تھے-گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 125 موٹرسائیکل، 2 عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن اور کیش رقم رآمد ہوئی-

گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل تھانہ الفلاح کی حدود سے سرقہ شدہ ہے-گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں