کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تفتیشی ٹیم تھانہ اتحاد ٹاؤن نے انٹیلیجنس اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ماربل فیکٹری میں ڈکیتی مزاحمت پر دو شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے اور پولیس مقابلے میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا۔ لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید
گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مورخہ 2025-03-15 کو اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں واقع ماربل فیکٹری میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے دو شہریوں کو زخمی کردیا تھا۔ لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید
واردات کے دوران پولیس کے پہنچے پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی تھی۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن
پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا جس کا نام آصف علی درانی معلوم ہوا تھا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے تھے۔ لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 121/25 بجرم دفعہ 353/324/397/397/34 ت پ درج کیا گیا تھا۔ لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید
تفتیشی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث دوسرے ملزم زمان اللہ ولد معراج نبی کو بھی گرفتار کر لیا۔ لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید
کاروائی سب انسپکٹر ناصر خان SIO تھانہ اتحاد ٹاؤن کی سربراہی میں انٹیلیجنس اطلاع پر عمل میں لائی گئی ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔


