57

نوجوان لڑکی کوزیادتی کے بعد قتل کرنیوالے شخص کو سرعام پھانسی پرلٹکا دیا

تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران میں نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔متاثرہ خاندان کی جانب سے سرِعام پھانسی کی درخواست کی گئی تھی۔متاثرہ کا خاندان کا تعلق بوکان شہر سے بتایا جارہا ہے، صوبائی چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عوامی جذبات پر اس کیس کو خصوصی توجہ دی گئی۔رپورٹس کے مطابق مجرم کو سزائے موت مارچ میں سنائی گئی تھی جسے بعدازاں اعلیٰ عدالت نے بھی برقرار رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں