44

ٹارگٹڈ کومبنگ سرچ آپریشن کامیاب،جواسٹہ چلانے میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے گزشتہ شب کامیاب ٹارگٹڈ کومبنگ/ سرچ آپریشن کیا۔کومبنگ / سرچ آپریشن گلستانِ جوہر بلاک 09 پہلوان گوٹھ اور سہراب گوٹھ کے علاقوں میں کیا گیا۔پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران موٹر سائیکل لفٹر، منشیات فروش اور جواء سٹہ آپریٹ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے جواء سٹہ کی مد میں استعمال ہونے والی پرچیاں/ٹوکن، سرقہ شدہ موٹر سائیکل، اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں محمد فہیم، سید مزمل، عدنان، سیادت علی، اقبال، فیضان، دانیال، بشارت، وسیم، عبد الرحمٰن، علی حسن، شکیل، محمد بلال، سرفراز، نعمان، سنیل، نعیمیہ، عبید، نمیر، سورج اور فراز شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں