47

انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3ملزمان گرفتار

اسلام آباد(ایچ اراین ڈبلیو)انسانی سمگلنگ میں ملوث3ملزمان گرفتارایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ کی بڑی کارروائیاں جاری ہیں-ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے-واضح رہے کہ خفیہ اطلاع پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 3 ملزمان گرفتار ہوگئے-اسنیپ چیکنگ کاروائی سریاب روڈ پر عمل میں لائی گئی-

کارروائی کے دوران 17 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی-شواہد کی روشنی میں 3 ملزمان گرفتار کو گرفتار کیا گیا-گرفتار ملزمان کی شناخت حمد اللہ عرف کشمیر، گل زمان اور محمد اسلم نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا-گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث ہیں-ملزمان سے 3 موبائل فونز اور نوٹ پیڈ برآمد کیے گئے-

برآمد شدہ اشیاء کی ابتدائی جانچ سے ملزمان کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں