کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ، تھانہ مومن آباد کے علاقے الفتح قبرستان کے قریب پولیس اور ڈکیت گینگ سے مقابلہ۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 02 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ 02 ساتھی ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے-گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت عمیر خان ولد علی حسن اور سعید خان ولد سیف اللّٰہ کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھینے گئے 06 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ملزمان کے زیر استعمال برآمدہ موٹرسائیکل بھی تھانہ پاکستان بازار کے علاقے کی سرقہ شدہ ہے۔ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں کی جارہی ہیں۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔


