کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سینٹرل جوہر آباد کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ پیش آیا-پولیس مقابلہ بمقام دارالعلوم نعیمہ نزد ابراہیم علی بھائی اسکول بلاک 15 جوہر اباد فیڈرل بی ایریا حدود جوہر آباد میں ہوا-دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ2 مزید ساتھی ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے-
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت امان اللہ ولد شیر زادہ کے نام سے ہوئی-فراری ملزمان کے نام نفاظ الاسلام ولد جمال اور احسان عرف کانا ولد نامعلوم معلوم ہوا-ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل 3 راؤنڈز اور 2 عدد موبائل فون برامد ہوئے-زخمی ملزم کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیاگیا-ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے-


