لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ رتوڈیرو کی حدود میں 15 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی والا معاملہ۔ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری صاحب QPM, PSP نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کرلی-
ایس ایچ او تھانہ رتوڈیروکی ابتدائی رپورٹ کےمطابق پولیس کی جانب سے15سالہ ذہنی معذوردعا ابڑو کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔پولیس نے اطلاع موصول ہوتے ہی بنادیر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے الزام آنے والے ایک ملزم کو قانون کی گرفت میں لے لیا ہے۔حراست میں لیے گئے ملزم سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔


