کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دیور نے 20 سالہ بھابھی کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت سونیا کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق 20 سالہ سونیا کو مبینہ طور پر دیور نے فائرنگ کرکے قتل کیا، مقتولہ کے اغوا کا مقدمہ درج تھا بازیابی کے بعد والدین کے حوالے کی گئی تھی۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ 20 سالہ سونیا کی لاش کو اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے، جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔


