کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر تین ہٹی کے قریب کارروائی کرکے ملزم محمد نبیل ولد عمر دین کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، شراب کی بوتل، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
35


