لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 413 کومبنگ آپریشنز، 14 ہزار 560 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ، 41 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے-26 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 3155 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ، 02 مشتبہ افراد زیرحراست-سنگین جرائم میں ملوث 247 اشتہاری، 71 عدالتی مفرور، 71 عادی مجرمان بھی گرفتار-جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں-جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران 04 مجرم کیفر کردار کو پہنچے، 14 زخمی حالت میں گرفتار-ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں-
33


