40

پولیس کی جعلی سرکاری نمبرپلیٹ والی گاڑی کیخلاف کارروائی،ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی کے خلاف کاروائی، ملزم گرفتارہوگیا- ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ جناب مہظور علی کی ہدایات پر ضلع ساؤتھ میں جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری-امروز، ایس ایچ او کلفٹن کی سربراہی میں، ڈیفنس فیز 5 زمزمہ روڈ پر کلفٹن پولیس اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھی کہ دورانِ چیکنگ ایک مشتبہ گاڑی کو روکا گیا۔

گاڑی کالے رنگ کی انڈس کرولا تھی جس پر سرکاری نمبر پلیٹ GS-0745 لگی ہوئی تھی۔ ڈرائیور سے گاڑی کے کاغذات طلب کیے گئے اور وہ گاڑی کے کاغذات پیش نہ کر سکا، جس پر گاڑی کی تفصیلات چیک کی گئیں۔گاڑی کا نمبر پلیٹ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ GS-0745 نمبر سندھ ورکر ویلفیئر بورڈ، حکومتِ سندھ کی ایک سوزوکی سیڈان ماڈل 1994 کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ جب گاڑی کے چیچس نمبر کے ذریعے اصل تفصیلات حاصل کی گئیں تو انکشاف ہوا کہ گاڑی کا اصل رجسٹریشن نمبر AAY-124 ہے، یوں تصدیق ہوئی کہ گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ نصب تھی۔پولیس نے موقع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسلام ولد عبدالشکور کو گرفتار کر لیا جبکہ گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ FIR No. 392/2025 بجرم 170/171 تعزیراتِ پاکستان تھانہ کلفٹن میں درج کر لیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں