بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)حیدرآباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی ہے جہاں بیوی نے شوہر کو قتل کردیا ہے۔بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک چونکا دینے والے واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو سر پر پتھر مار کر قتل کر دیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق متوفی شیخ محمد شراب نوشی کا عادی تھا اور روز نشے کی حالت میں گھر واپس آنے کے بعد مبینہ طور پر اپنی بیوی کو زبانی بدسلوکی اور ہراساں کرنے کا نشانہ بناتا تھا۔


